نئی دہلی :عدنان سمیع کا شمار بھارت کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع اب بھارتی شہریت بھی لے چکے ہیں۔ وہ پہلے دوہزار ایک میں وزیٹر ویزے پر بھارت گئے جس کے بعد وقتا فوقتا ان کے ویزے میں خاتمے کے باوجود توسیع کی جاتی رہی تھی۔
اب بظاہر نظر آرہا ہے کہ عدنان سمیع مکمل طور پر بھارتی رنگ میں رنگنے لگے ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداح کو عید پر مبارک باد دینے کی خواہش پر انوکھے اور برہم ہونے والے انداز میں جواب دیا ہے۔
مداح کو اپنے جواب میں عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ عید صرف پڑوسی ملک سے ہی تعلق نہیں رکھتی بلکہ یہ پوری مسلم قوم دنیا بھر میں منائی جاتی ہے اور عدنان سمیع نے پاک- بھارت تہواروں پر مداح کو کسی بھی تبصرے سے گریز کا مشورہ دیا۔
عدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر مداحوں کو ہندووں کے بعض تہواروں پر ان کو مبارکباد پیش کی تھی جس کے بعد ایک پاکستانی مداح نے بھی ان سے عید پر اپنے مسلمان مداحوں کو مبارک باد دینے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔
تاہم عدنان سمیع نے اپنے ٹوئٹ کا اختتام اپنے گانوں کبھی تونظر ملاو کبھی تو قریب آو پر کیا۔
واضح رہے کہ دوہزار پندرہ میں عدنان سمیع کا پاکستانی ویزا ختم ہوگیا تھا جس کے بعد درخواست کے ان کی درخواست پر بھارت میں انکو شہریت دے دی گئی تھی۔
Source: Zee News