Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفرنے مستعفٰی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آج پی آئی اے کیلئے سیاہ ترین دن ہے،اپنا استعفٰی وزیراعظم نوازشریف کو بھجوادیا ہے۔کراچی میں پی آئی اے ملازمین کا پولیس اور رینجرز کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت پرچیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر دل برداشتہ ہوگئے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ ان کا ضمیر ملامت کررہا ہے، اس حادثے کے بعد دل نہیں کرتا کہ پی آئی اے کی سربر ا ہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ ممبران سے درخواست ہے کہ وہ کہیں نہ جائیں،حکومت سے آج کے واقعے کی تحقیقات کیلئے درخواست کی ہے۔چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کو چھوڑنے کے باوجود ادارے کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ ائیرلائن کما کردے گی تونجکاری نہیں ہوگی۔
پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفرنے مستعفٰی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آج پی آئی اے کیلئے سیاہ ترین دن ہے،اپنا استعفٰی وزیراعظم نوازشریف کو بھجوادیا ہے۔
کراچی میں پی آئی اے ملازمین کا پولیس اور رینجرز کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت پرچیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر دل برداشتہ ہوگئے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ ان کا ضمیر ملامت کررہا ہے، اس حادثے کے بعد دل نہیں کرتا کہ پی آئی اے کی سربر ا ہی کریں۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ ممبران سے درخواست ہے کہ وہ کہیں نہ جائیں،حکومت سے آج کے واقعے کی تحقیقات کیلئے درخواست کی ہے۔
چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کو چھوڑنے کے باوجود ادارے کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ ائیرلائن کما کردے گی تونجکاری نہیں ہوگی۔