کوئٹہ میں چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا،1اہلکار شہید ،4زخمی
کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا،بم دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،جبکہ امدادی ٹیمیں نے زخمیوں کو سول اور ایف سی اسپتال منتقل کیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں دو سے تین کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز وحید الرحمان خٹک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو مار رہے ہیں، پکڑ رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز کو کامیابیاں مل رہی ہیں،واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا،آئی جی ایف سی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
Read Comments