Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حافظ آباد:حافظ آباد میں نجی بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے بینک مینجر سے دو کروڑ روپے طلب کئے تھے۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاوں مدہریانوالہ کے رہائشی ریاست علی نے نجی بینک میں جاکر مینجر سے دو کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیااور عدم ادائیگی پر بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔ بینک مینجر کی اطلاع پر پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔
حافظ آباد:حافظ آباد میں نجی بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے بینک مینجر سے دو کروڑ روپے طلب کئے تھے۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاوں مدہریانوالہ کے رہائشی ریاست علی نے نجی بینک میں جاکر مینجر سے دو کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیااور عدم ادائیگی پر بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔
بینک مینجر کی اطلاع پر پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔