شائع 21 مارچ 2018 08:50am

بولی وڈ کی یہ 10 اداکارائیں اب کیسی نظر آتی ہیں؟

کہتے ہیں وقت نہ تو کسی کے لئے رُکتا ہے اور نہ ہی ہمیشہ ایک جیسا رہتا ہے۔ اب آپ ان بولی وڈ اداکاراؤں کی ہی مثال لے لیجیئے ایک وقت تھا جب یہ انڈسٹری میں شہرت کی اونچائیوں کو چھوتے ہوئے لاکھوں دلوں پر راج کرتی تھیں لیکن وقت نے ان کے لُک اور شہرت، سب کو بدل دیا۔

آج ہم آپ کو گزشتہ کافی عرصے سے بڑے پردے سے غائب اداکاراؤں کی موجودہ حالت دکھانے جارہے ہیں۔ یہ اداکارائیں وقت کے ساتھ ساتھ خاصی بدل گئی ہیں، ذیل میں ان کی تصاویر ملاحظہ کریں۔

ماہیما چوہدری

فلم 'پردیس' سے اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کرنے والی ماہیما چوہدری اب ایسی نظر آتی ہیں۔

امیشا پٹیل

بلاک بسٹر فلم 'کہو نا پیار ہے' سے کیریئر کی ابتدا کرنے والی امیشا پٹیل نے اب تک شادی تو نہ کی تاہم ان کے لُک میں اچھی خاصی تبدیلی آگئی ہے۔

سلینا جیٹلی

سلینا بھی شادی کے بعد کافی بدل گئی ہیں جبکہ وہ بڑے پردے سے بھی غائب ہوگئی ہیں۔

تنوشری دتّا

عاشق بنایا گرل تنوشری دتّا میں بھی وقت کے ساتھ بڑی تبدیلی آگئی ہے۔

کِم شرما

کِم شرما اور بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی خوب گرم ہوئیں، وہ بھی اب کچھ حد تک تبدیل ہوگئی ہیں۔

گریسی سنگھ

عامر خان کی مشہور زمانہ فلم 'لگان' کی مرکزی اداکارہ گریسی سنگھ بھی اب بہت بدل گئی ہیں۔

گائیتری جوشی

گائیتری جوشی نے شاہ رخ خان کے مخالف فلم 'سودیس' سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم انہوں نے کچھ ہی عرصے بعد شادی کرلی اور اب وہ ایسی نظر آتی ہیں۔

بھومیکا چاؤلہ

سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم 'تیرے نام' کی مرکزی اداکارہ اب ایسی دکھتی ہیں۔

پریتی جھنگیانا

پریتی بھی کچھ فلموں میں اداکاری کے بعد بولی وڈ سے غائب ہوگئیں اور اب وہ ایسی نظر آتی ہیں۔

نمرتا شیروڈکر

نمرتا بھی بولی وڈ میں کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکیں، شادی کے بعد انہوں نے بولی وڈ کو خیرباد کہا اور اب وہ ایسی نظر آتی ہیں۔

Thanks to thewomenrising

Read Comments