شائع 03 فروری 2016 06:02am

ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم زولینڈرٹو کا نیا ٹریلرجاری

لاس اینجلس :ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم زولینڈر ٹو کے نئے ٹریلر نے تہلکہ مچادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈونچر اور کامیڈی کا تڑکہ لئے فلم زولینڈر ٹو کی کہانی میں دکھایا گیا ہے دو ماڈلز ڈریک اور بینسل کو ان کی مخالف کمپنی انہیں ناکام بنانے پر تلی ہے پر دونوں ماڈلز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار بین اسٹیلر ہدایتکاری کے ساتھ اداکاری کے بھی جوہر دکھارہے ہیں۔ ان کے ساتھی اداکاروں میں اوون ولسن ، کرسٹین وگ اور سائرس آرنلڈ شامل ہیں۔

ایڈونچر اور مزاح سے بھرپور فلم شائقینوں کے لئے آئندہ ہفتے بارہ فروری سے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

Read Comments