اپ ڈیٹ 24 مارچ 2018 07:51am

بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرساد کو7سال قید کی سزا

نئی  دہلی:بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ  لالو پرساد کو چارہ کرپشن کیس میں 7سال قید کی سزا سنادی گئی،، فیصلہ سی بی آئی اسپیشل کورٹ نے سنایا

بھارتی ریاست بِہار کے سابق وزیراعلیٰ اب جیل میں بہاریں دیکھیں گے،لالوپرساد یادیو کو چارہ کرپشن کیس میں  سینٹرل بورڈ آف انڈیا کی خصوصی عدالت نے7سال قید کی سزا سنادی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پر ساڑھے 13کروڑ کرپشن کا الزام ہے،رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 5کیسز میں سے چوتھے کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

اس سے قبل بھی لالو پرساد 3بار چارہ کرپشن کیس میں سزا کاٹ چکے ہیں اور جرمانے کی ادائیگی بھی کرچکے ہیں۔

Read Comments