بولی وڈ کی سری لنکن ڈیوا جیکولین فرنینڈز ابو ظہبی میں فلم 'ریس تھری' لہ شوٹنگ کے دوران ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈز کی آنکھ پر چوٹ آئی ہے، جسم کے اس حساس مقام پر چوٹ لگنے کے باعث انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔
بعد ازاں وہ شیڈول کے مطابق شوٹنگ جاری رکھنے کے لئے دوبارہ سیٹ پر دوبارہ پہنچ گئیں، فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 'جیکولین کو اسکواش کھیلنے کے دوران آنکھ پر معمولی چوٹ آئی تھی، اب وہ بہتر ہیں اور دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کرچکی ہیں'۔
جیکولین گزشتہ ہفتے سے ایکشن سیکوینس کے لئے ابو ظہبی میں موجود ہیں، وہ اپنے کردار کے لئے خصوصی مارشل آرٹ (گھونسے اور لاتیں چلانا) بھی سیکھ رہی ہیں۔ وہ روزانہ ان ایکشن مووز کے لئے دو گھنٹے تک خود کو تیار کرتی ہیں۔
اس فلم میں جیکولین فرنینڈز کے علاوہ انیل کپور، سلمان خان، بولی دیول اور ڈیزی شاہ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم رواں برس 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔