Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:آرمی چیف جنرل شریف کہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری اوراس سے متعلقہ منصوبوں پرکام تیز کیاجائے، گو ا در سمیت صوبہ کے تمام علاقے جلد ترقی کی منازل طے کریں گے۔ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیراعلی سردار ثناء اللہ زہری،چیف سیکرٹری بلوچستان سے پسنی میں ملاقاتیں کیں اوراہم امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اوراس سے متعلقہ منصوبوں پرکام مزید تیزکیا جائے،فرنٹیرورک آرگنا ئزیشن نے سڑکوں،پلوں پرکام تیزکردیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کے مختصرعرصہ کے دوران صوبے میں 870کلومیٹرسڑکوں میں سے 632کلومیٹرسڑکیں مکمل کرلیں،گوادرسمیت صوبہ کے تمام علاقے جلد ترقی کی منازل طے کریں گے۔
کوئٹہ:آرمی چیف جنرل شریف کہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری اوراس سے متعلقہ منصوبوں پرکام تیز کیاجائے، گو ا در سمیت صوبہ کے تمام علاقے جلد ترقی کی منازل طے کریں گے۔
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیراعلی سردار ثناء اللہ زہری،چیف سیکرٹری بلوچستان سے پسنی میں ملاقاتیں کیں اوراہم امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اوراس سے متعلقہ منصوبوں پرکام مزید تیزکیا جائے،فرنٹیرورک آرگنا ئزیشن نے سڑکوں،پلوں پرکام تیزکردیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کے مختصرعرصہ کے دوران صوبے میں 870کلومیٹرسڑکوں میں سے 632کلومیٹرسڑکیں مکمل کرلیں،گوادرسمیت صوبہ کے تمام علاقے جلد ترقی کی منازل طے کریں گے۔