شائع 28 مارچ 2018 11:20am

سگریٹ پیتے ہوئے ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو وائرل

پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سگریٹ نوشی کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ روز ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں ماہرہ خان کو بڑے مزے سے سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ماہرہ خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور رنبیر کپور سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے

اس سے قبل گزشتہ برس ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ جس کی وجہ سے اداکارہ کو معافی بھی مانگنا پڑی تھی۔

:ویڈیو ملاحظہ کریں

Read Comments