ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کے بارے میں کہنا ہے کہ عالیہ اور کرینہ کا کوئی موازنہ نہیں ،دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران شاہد سے ان کی سابق دوست کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ کی اداکاری کا موازنہ کرنے کے لئے کہا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاراﺅں کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔عالیہ کرینہ سے بالکل مختلف ہیں ان میں کرینہ جیسا کچھ بھی نہیں ہے،دونوں اپنی جگہ بہت اچھی اداکارائیں ہیں۔
کرینہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہد نے کہا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم رنگون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ہدایتکار وشال بھردواج ہیں وہ فلم میں آرمی آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں،جبکہ ان کے ساتھ کنگنا رنا وت بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔