وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے

شائع 03 فروری 2016 07:40am

کوئٹہ:وزیراعظم محمد نوازشریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے تحت ہوشاب تا گوادر موٹروے ایم ایٹ کا افتتاح کریں گے۔ آرمی چیف کہتے ہیں کوریڈور منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

وزیراعظم محمد نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ تربت کے علاقہ پسنی میں ہوشاب سے گوادرتک ایم ایٹ موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو پسنی میں ڈی جی ایف ڈبلیو او میجرجنرل محمد افضل پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام سے تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیراعلی ثناء اللہ زہر ی،چیف سیکرٹری بلوچستان سے پسنی میں ملاقاتیں کیں اوراہم امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اوراس سے متعلقہ منصوبوں پرکام مزید تیزکیا جائے، یہ منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کے مختصرعرصہ کے دوران صوبے میں 870کلومیٹرسڑکوں میں سے 632کلومیٹرسڑکیں مکمل کرلیں،گوادرسمیت صوبہ کے تمام علاقے جلد ترقی کی منازل طے کریں گے۔

Read Comments