کراچی :پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے2 اراکین لاپتہ

اپ ڈیٹ 03 فروری 2016 09:36am

کراچی :کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دواراکین لاپتہ ہوگئے،،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات نامعلوم افراد گھروں سے اٹھاکرلے گئے ۔

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوارکان ہدایت اللہ خان اورضمیرچانڈیو لاپتہ ہیں،دونوں اراکین کو گزشتہ رات دوبجے گھروں سے نامعلوم افراد لے کرچلے گئے اورتاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،نہ ہی ان افراد نے اپنے گھروالوں سے کوئی رابطہ کیاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے دونوں ارکان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کودے دی ہے،ہدایت اللہ خان جوائنٹ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرجبکہ ضمیرچانڈیو پیپلزیونٹی کے عہدیدارہیں۔

Read Comments