بولی وڈ کے دبنگ خان کے حوالے سے یہ باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں کہ وہ ایک خدا ترس انسان ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 'بینگ ہیومین' کے نام سے ایک این جی او بھی قائم کر رکھی ہے۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی ہے، اب اس کی وجہ جو بھی ہو مگر انہیں جاننے والی تقریباً ہر لڑکی کی یہی خواہش ہے کہ وہ مجھ سے شادی کرلیں۔ سلمان خان لڑکیوں کے لئے ایک ریئل لائف ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں۔
دبنگ خان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ جس بچے سے بھی ملاقات کرلیں وہ ہمیشہ کے لئے ان کا مداح بن جاتا ہے۔ جہاں ان کا کیریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے وہیں انہیں ایک بہت نرم مزاج اور رحم دل انسان بھی مانا جاتا ہے۔ ذیل میں بچوں کے ہمراہ اور ان کے کیریئر کی کچھ یادگار تصاویر ملاحظہ کریں۔