Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں،دنیا کا مستقبل اس خطے پر منحصر ہے، قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں ہوتی،خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔ہوشاب تربت گوادر شاہراہ ایم ایٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کے منصوبے کابل اور جلال آباد تک لے کر جائیں گے، بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں، قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں ہوتی، ہم نے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں صوبے کو وسط ایشیائی ریاستوں سے ملانا چاہتے ہیں ، گوادر پاکستان کا سب سے اہم شہر بنے گا جہاں ایئر پورٹ بننے جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ستر برسوں میں پہلی دفعہ کوئلہ استعمال کیا جائے گا،جس سے 3800 میگاواٹ بجلی حاصل کریں گے، ایک سو ترانوے کلومیٹر طویل ہوشاب تربت گوادر شاہراہ انیس ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کی گئی جس کی تعمیر کے دوران دہشت گردوں نے دو سو سات حملے کیے جس میں سویلین ملازمین سمیت چھبیس جوان شہید ہوئے ۔
کوئٹہ:وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں،دنیا کا مستقبل اس خطے پر منحصر ہے، قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں ہوتی،خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔
ہوشاب تربت گوادر شاہراہ ایم ایٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کے منصوبے کابل اور جلال آباد تک لے کر جائیں گے، بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں، قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں ہوتی، ہم نے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں صوبے کو وسط ایشیائی ریاستوں سے ملانا چاہتے ہیں ، گوادر پاکستان کا سب سے اہم شہر بنے گا جہاں ایئر پورٹ بننے جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ستر برسوں میں پہلی دفعہ کوئلہ استعمال کیا جائے گا،جس سے 3800 میگاواٹ بجلی حاصل کریں گے، ایک سو ترانوے کلومیٹر طویل ہوشاب تربت گوادر شاہراہ انیس ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کی گئی جس کی تعمیر کے دوران دہشت گردوں نے دو سو سات حملے کیے جس میں سویلین ملازمین سمیت چھبیس جوان شہید ہوئے ۔