Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری نہیں ہو رہی۔ چیلنج کرتا ہوں کوئی چائے کی ایک پیالی کی کرپشن بھی ثابت کر کے دکھائے۔ جھوٹی خبریں دینے والوں کو لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے اپنے خلاف نیب انکوائری کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں دینے والوں کو لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ کوئی ان کے خلاف چائے کی ایک پیالی بھی ثابت کر کے دکھائے۔ اس سے قبل اسلامی بینکاری کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر جلد اکیس بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھونے والے ہیں۔ دوہزار اٹھارہ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائے گی۔ حکومت کی کوششوں سے کراچی کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔گورنر سٹیٹ بنک اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامی بنکاری متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ اس وقت اسلامی بینکاری فنانسنگ ،کل بینک فنانسنگ کا گیارہ اعشاریہ دو فیصد ہے جبکہ ڈپازٹس کل بنک ڈپازٹس کا تیر اعشاریہ دو فیصد ہیں۔کانفرنس سے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سعید احمد اور بنک انڈسٹری سے وابستہ دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
لاہور:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری نہیں ہو رہی۔ چیلنج کرتا ہوں کوئی چائے کی ایک پیالی کی کرپشن بھی ثابت کر کے دکھائے۔ جھوٹی خبریں دینے والوں کو لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے اپنے خلاف نیب انکوائری کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں دینے والوں کو لیگل نوٹس بھجوائیں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ کوئی ان کے خلاف چائے کی ایک پیالی بھی ثابت کر کے دکھائے۔
اس سے قبل اسلامی بینکاری کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر جلد اکیس بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھونے والے ہیں۔ دوہزار اٹھارہ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائے گی۔ حکومت کی کوششوں سے کراچی کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔
گورنر سٹیٹ بنک اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامی بنکاری متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ اس وقت اسلامی بینکاری فنانسنگ ،کل بینک فنانسنگ کا گیارہ اعشاریہ دو فیصد ہے جبکہ ڈپازٹس کل بنک ڈپازٹس کا تیر اعشاریہ دو فیصد ہیں۔
کانفرنس سے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سعید احمد اور بنک انڈسٹری سے وابستہ دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔