پشاور: پل کے نیچے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

شائع 03 فروری 2016 01:19pm

پشاور:پشاور کے علاقے حیات آباد میں پل کے نیچے نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پل کے نیچے نصب بم چھ کلو وزنی تھا۔ جسے بروقت اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا تھا کہ اگر یہ بم پھٹ جاتا تو پل تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت جانی و مالی نقصان ہوسکتا تھا۔

Read Comments