Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دفاتر کی تالہ بندیوں اور احتجاج کے باعث مسافر خوار ہو گئے۔متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ روز ہوٹلوں میں ٹھہرایا،آج وہاں سے بھی نکال دیا ہے۔قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندیوں کے باعث ہوائی سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کے مسافر منزل تک نہیں پہنچ سکے،مسافروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک روانگی کے لیے کل ائیرپورٹ پہنچے تو قومی ائیر لائن کے عملے نے انہیں ایک ہوٹل میں منتقل کردیا۔جبکہ آج انہیں سفر کے بجائے ہوٹل سے بھی نکال دیا ہے۔ متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ملازمین کے درمیان جنگ کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑرہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر معاملہ کو حل کرے،تاکہ مذید پریشانی سے بچا جاسکے۔
لاہور:پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دفاتر کی تالہ بندیوں اور احتجاج کے باعث مسافر خوار ہو گئے۔متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ روز ہوٹلوں میں ٹھہرایا،آج وہاں سے بھی نکال دیا ہے۔
قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندیوں کے باعث ہوائی سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کے مسافر منزل تک نہیں پہنچ سکے،مسافروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک روانگی کے لیے کل ائیرپورٹ پہنچے تو قومی ائیر لائن کے عملے نے انہیں ایک ہوٹل میں منتقل کردیا۔جبکہ آج انہیں سفر کے بجائے ہوٹل سے بھی نکال دیا ہے۔
متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ملازمین کے درمیان جنگ کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑرہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر معاملہ کو حل کرے،تاکہ مذید پریشانی سے بچا جاسکے۔