شائع 04 اپريل 2018 06:55am

پندرہ حقائق جنہیں آپ چاہ کر بھی بھلا نہیں پائیں گے

دنیا کے بے شمار حقائق ایسے ہیں جن کا ہمیں علم بھی نہیں۔ اور کچھ حقائق ہم جان کر بھی بھلا دیتے ہیں۔ لیکن کچھ باتیں اگر کسی خاص زاویئے سے سمجھی جائیں تو ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے حیران کن حقائق سے آگاہ کریں گے جو آپ کبھیبھلا نہیں پائیں گے۔

٭ ایک انسان اپنی زندگی میں 16 قاتلوں سے ملتا ہے۔ یہ جانے بغیر کہ وہ قاتل ہیں۔

٭ تاش کے پتوں کو آپ جتنی بار بھی گڈ مڈ کریں گے، ہر بار کارڈز نئی ترتیب میں آئیں گے۔ یہ ترتیب آپ سے پہلے یا آپ کے بعد کسی کے پاس نہیں آئے گی۔

٭ انسان کے تھوک میں اوپیورفِن نامی جز شامل ہوتا ہے جو قدرتی پین کلر ہے۔ یہ مصنوعی پین کلر کے مقابلے میں 6 گناہ ذیادہ کارآمد ہے۔ اس کے علاوہ اوپیورفِن گھبراہٹ اور ڈپریشن کے خلاف بھی لڑتا ہے۔

٭ ایک 43 سینٹی میٹر پیزا دو 30 سینٹی میٹر پیزاز سے ہمیشہ بڑا ہوگا۔

٭ دنیا میں ایسے رنگ موجود ہیں جنہیں انسانی ذہن کبھی تصور نہیں کر سکتا۔ مثلاً پیلاہٹ مائل نیلا رنگ موجود ہے لیکن اگر انسان نیلے اور پیلے رنگ کا تصور کرنا چاہے تو اس کے ذہن میں ہرے رنگ کا کوئی شیڈ آئے گا۔ لیکن پیلاہٹ مائل نیلا رنگ ہرا نہیں ہوتا۔

٭ انسان 60 سال کی عمر کو پہنچتے پہنچتے اپنے ذائقے کی حِس کھو دیتا ہے۔ اس عمر تک انسان میٹھے، کڑوے، نمکین یا تیکھے ذائقے میں فرق بتانے کے قابل نہیں رہتا۔

٭ نیند میں انسان کسی بھی قسم کی خوشبو محسوس نہیں کر سکتا۔

٭ روڈ پر نظر آتی ہوئی دھاریاں جتنی پتلی لگتی ہیں اور اونچے کھمبوں والی لائٹس جتنی چھوٹی لگتی ہیں وہ اصل میں اس سے کئی گناہ ذیادہ موٹی اور بڑی ہوتی ہیں۔

٭ ہر سال انسان 98 فیصد تک ایک نیا انسان بن چکا ہوتا ہے۔ اس کا تعلق انسان کے جسم میں پرانے خلیات ختم ہونے اور نئے خلیات کی پیدائش سے ہوتا ہے۔

٭ انسان کو زندہ رہنے کے لئے آکسیجن ضروری ہوتی ہے۔ لیکن یہی آکسیجن خلیات کو آکسیڈائز کرتی ہے۔ یہ عمل عمر کے بڑھنے کا کام کرتا ہے۔ اور عمر کا بڑھنا انسان کو موت کے قریب لے جاتا ہے۔

٭ آپ کی عمر صرف وہ چکر ہیں جو آپ نے سورج کے گرد کاٹے ہیں۔

٭ ایک درمیانے سائز کا بادل ایک ہاتھی کے برابر وزن رکھتا ہے۔ یعنی بادلوں کا طوفان 20 ہزار ہاتھیوں جتنا وزن رکھ سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے بادل کے وزن کا اندازہ اس میں موجود پانی کی مقدار اور اس کے سائز سے کیا۔

٭ ایک فرد کے دوستوں کی تعداد ہمیشہ ان دوستوں کے دوستوں سے کم ہوتی ہے۔ یعنی آپ کے دوستوں کے دوست آپ کے دوستوں سے ذیادہ ہیں۔

٭ 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والی لوگ اپنی زندگی میں دو زمانے، دو صدیاں اور تین دہائیاں دیکھ چکے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ افراد ابھی تیس سال کی عمر کو بھی نہیں پہنچے ہیں۔

٭ اپنے ہاتھ سے آپ بہت سی چیزوں کا زاویہ ناپ سکتے ہیں۔ ہاتھ کا انگوٹھا چھوٹی انگلی کے 90 ڈگری زاویے پر ہوتا ہے۔ البتہ پہلی انگلی 60 ڈگری، بیچ کی انگلی 45 ڈگری اور تیسری انگلی 30 ڈگری پر ہوتی ہے۔ جبکہ چھوٹی انگلی خود 0 ڈگری کے زاویئے پر ہوتی ہے۔

Thanks to Brightside

Read Comments