Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کو کمزور نہیں سمجھے ،پاکستان کے مزدور اپنے حق کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ گولی چلانی ہے تو چلائیں،ہمارے سینے حاضر ہیں۔راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو انٹریشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ سیاستدان نہیں بن سکتے، نجکاری کی بات ضیاالحق اور پرویز مشرف کرتے تو عجیب نہیں لگتا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت مزدوروں کو کمزور نہیں سمجھے۔ پاکستان کے مزدور اپنے حق کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں گولی چلانی ہے تو چلائیں، ہم اپنے سینوں پر گولی کھانے کے لیے تیار ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے سیاسی گرو ضیاالحق کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا،حکومت خود اپنے بچوں کو مار رہی ہے،حکومت میسج دینا چاہتی ہے کہ سیکورٹی فورسز عوام میں سے نہیں۔
راولپنڈی:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کو کمزور نہیں سمجھے ،پاکستان کے مزدور اپنے حق کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ گولی چلانی ہے تو چلائیں،ہمارے سینے حاضر ہیں۔
راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو انٹریشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ سیاستدان نہیں بن سکتے، نجکاری کی بات ضیاالحق اور پرویز مشرف کرتے تو عجیب نہیں لگتا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت مزدوروں کو کمزور نہیں سمجھے۔ پاکستان کے مزدور اپنے حق کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں گولی چلانی ہے تو چلائیں، ہم اپنے سینوں پر گولی کھانے کے لیے تیار ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے سیاسی گرو ضیاالحق کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا،حکومت خود اپنے بچوں کو مار رہی ہے،حکومت میسج دینا چاہتی ہے کہ سیکورٹی فورسز عوام میں سے نہیں۔