Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ اسمبلی میں پی آئی اے ملازمین پرتشددکے خلاف حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔ قرارداد میں واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبہ کیا گیا ہے۔اجلاس کاآغازہوا توپیپلزپارٹی ارکان نے ایجنڈے کومعطل کرکے پی آئی اے پربحث کا مطالبہ کیا۔ سینیئر وزیرنثارکھوڑو نے پی آئی اے کے معاملے پر قرارداد پیش کی اورجوڈیشل کمیشن کے قیام کامطالبہ کیا۔جس پراپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی کاپی دیے بغیر ایوان میں پیش کرناغلط ہے۔ ن لیگ کے شفیع جاموٹ نے بھی پی آئی اے ملازمین پرتشددکے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد پربحث کے دوران ایم کیوایم کے محمد حسین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عدالتی کمیشن کے قیام میں بے بس نظرآرہی ہے۔جوکام سندھ حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ اسمبلی سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔محمد حسین کی جانب سے عزیربلوچ کے ساتھ تصویرکے ذکرپرڈپٹی اسپیکرشہلا رضا سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔راشد خلی کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہی ہیں،وفاق کی غلط پالیسی ہے تو صوبہ کہاں ہے۔پولیس کو کس نے گولی چلانے کے احکامات دئیے۔ جام مدد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے واقعہ کے بعد تمام انگلیاں وزیراعلیٰ سندھ کی طرف جاتی ہیں۔
کراچی:سندھ اسمبلی میں پی آئی اے ملازمین پرتشددکے خلاف حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔ قرارداد میں واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کاآغازہوا توپیپلزپارٹی ارکان نے ایجنڈے کومعطل کرکے پی آئی اے پربحث کا مطالبہ کیا۔ سینیئر وزیرنثارکھوڑو نے پی آئی اے کے معاملے پر قرارداد پیش کی اورجوڈیشل کمیشن کے قیام کامطالبہ کیا۔جس پراپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی کاپی دیے بغیر ایوان میں پیش کرناغلط ہے۔
ن لیگ کے شفیع جاموٹ نے بھی پی آئی اے ملازمین پرتشددکے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد پربحث کے دوران ایم کیوایم کے محمد حسین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عدالتی کمیشن کے قیام میں بے بس نظرآرہی ہے۔جوکام سندھ حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ اسمبلی سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔محمد حسین کی جانب سے عزیربلوچ کے ساتھ تصویرکے ذکرپرڈپٹی اسپیکرشہلا رضا سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
راشد خلی کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہی ہیں،وفاق کی غلط پالیسی ہے تو صوبہ کہاں ہے۔پولیس کو کس نے گولی چلانے کے احکامات دئیے۔ جام مدد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے واقعہ کے بعد تمام انگلیاں وزیراعلیٰ سندھ کی طرف جاتی ہیں۔