Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ناکام ہوچکی ہے،ناکام ہڑتال کو کامیاب کرنے کے لیے تین لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی،انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں۔وزیراطلاعات پرویز رشید نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کو ناکام قرار دے دیا۔اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرتا نہ دیکھنے کے خواہش مند لوگوں نے گولی چلائی،جس میں تین لوگوں کی جان گئی۔ پرویزرشید نے دعویٰ کیا کہ ہڑتال کے باوجود پی آئی اے کی پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں۔وزیراطلاعات نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ملک کی بربادی کی سیاست کررہے ہیں،دھرنے کی سیاست سے جہالت فروغ پائے گی۔پرویزرشید کا کہنا تھا کہ دھرنا سیاست کرنے والے ملک کوترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے،وزیراعظم نوازشریف ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کررہے ہیں۔
اسلام آباد:وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ناکام ہوچکی ہے،ناکام ہڑتال کو کامیاب کرنے کے لیے تین لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی،انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں۔
وزیراطلاعات پرویز رشید نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کو ناکام قرار دے دیا۔اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرتا نہ دیکھنے کے خواہش مند لوگوں نے گولی چلائی،جس میں تین لوگوں کی جان گئی۔
پرویزرشید نے دعویٰ کیا کہ ہڑتال کے باوجود پی آئی اے کی پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں۔وزیراطلاعات نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ملک کی بربادی کی سیاست کررہے ہیں،دھرنے کی سیاست سے جہالت فروغ پائے گی۔
پرویزرشید کا کہنا تھا کہ دھرنا سیاست کرنے والے ملک کوترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے،وزیراعظم نوازشریف ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کررہے ہیں۔