شائع 04 اپريل 2018 02:06pm

عائشہ خان کب شادی کرنے جارہی ہیں ۔ ۔ ۔ ؟

عائشہ خان کا شمار پاکستان کی معروف اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب عائشہ خان سے متعلق ایک اور خبر مداحوں کیلئے آئی ہے کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

اپنی شادی سے متعلق اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کیا ۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عائشہ نے اپنے اور منگیتر کی جانب سے مداحوں کی دعاوں اور پیار کا شکریہ ادا کیا ۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ اپنی حال ہی میں ایک پوسٹ میں انہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ میڈیا سے دور رہ سکیں ۔

عائشہ کا کہنا تھا  کہ ان کی گزشتہ سال ہی منگنی ہوئی تھی اور اپنے منگیتر سے وہ کافی طویل عرصے سے واقف تھیں تاہم اب وہ درخواست کرتی ہیں کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔ اختتام میں انہوں نے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کی۔

My fiancé and I are overwhelmed with all the love and prayers that have poured in thus far. I had made my announcement to leave my media career as I now prefer to stay away from the limelight. We got engaged last year and have known each other for several years before. We would request privacy from here on and expect everybody to respect our decision of keeping our wedding a small family affair. Please remember us and our families in your prayers! ❤️

A post shared by aishakhanofficial (Aisha khan) (@aisharaokhanofficial) on

پہلے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عائشہ نے میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے شوبز کیریئر سے انتہائی مطمئن رہی ہیں اور اس پر انکو فخر ہے جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کا آئندہ سفر شروع کرینگی۔

اپنی پوسٹ میں عائشہ نے کہا کہ انہوں نے ہر ممکن طور پر اپنی نجی اور شوبز کی زندگی کو علیحدہ رکھنے کی کوشش کی ہے اور درخواست کرتی ہیں کہ دیگر افراد بھی انکی اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

Source: Instagram Ayesha Khan

Read Comments