لاس اینجلس:ہالی ووڈ کامیڈی فلم ہیل سیزر نے لاس اینجلس میں رونقیں لگادیں۔ جہاں فلم کے پریمیئر میں اداکار جارج کلونی اور اہلیہ امل کلونی کی شرکت مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
تقریب میں فلمی ستاروں کی شرکت نے رنگ جمائے اور مرکزی کردار جارج کلونی اور اہلیہ امل کلونی نے چار چاند لگادیے۔جیسے ہی دونوں فنکاروں نے انٹری دی سب کی نگاہیں ٹھہر گئیں۔ایونٹ میں اداکار جوش برونی اور ان کی منگیتر کیتھرائن نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام میں فلم کا ٹریلر بھی دکھایا گیا۔جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔ فلم ہیل سیزر پانچ فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔