لاہور:غازی علم الدین شہید کا مقدمہ پھر کھولنے کی سفارش

شائع 03 فروری 2016 02:18pm

لاہور ہائیکورٹ نے غازی علم الدین شہید اور بھگت سنگھ کا مقدمہ دوبارہ چلانے کے لیے دائر درخواست پر فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غازی علم الدین شہید کے مقدمے کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی جو کہ اس کا اختیار نہیں رکھتا تھا۔جبکہ ڈیتھ وارنٹ بھی ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے جاری کیے جو کہ غیر قانونی اقدام تھا۔انگریز ججوں نے تعصب کی بنیاد پر بھگت سنگھ کو پھانسی کی سزا سنائی،بھگت سنگھ انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کی تاریخ کا ہیرو ہے۔دونوں ہیروز کو غلط طور پر سزا سنائی گئی۔

مقدمات کی از سرے نو سماعت کے احکامات جاری کیے جائیں۔عدالت نے دائر درخواستوں پر فل بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے ۔ فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

Read Comments