Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ رینجرز دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور اغواکاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کرسکے گی۔رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مسئلے پر سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کیوں کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات مشروط کردیئے تھے جسے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسترد کرتے ہوئے رینجرز کے مکمل اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔
رینجرز دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور اغواکاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کرسکے گی۔رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مسئلے پر سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کیوں کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات مشروط کردیئے تھے جسے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسترد کرتے ہوئے رینجرز کے مکمل اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔