شائع 07 اپريل 2018 10:00am

بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

بولی وڈ کے دبنگ خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی انہیں جمعرات کے روز کالا ہرن کیس میں جودھ پور کی ٹرائل کورٹ نے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

گزشتہ روز سلمان خان کی ضمانت کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انہیں 50 ہزار روپے کے دو بانڈز کے عوض ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

بھارتی فلم اسٹار کو ضمانت سے قبل دو راتیں جیل میں ہی گزارنا پڑیں تاہم اب ضمانت پر رہائی کے بعد ان کی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہوگئی ہے۔

:ویڈیو دیکھیں

Read Comments