Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اثرسے سپرپیٹرول ڈلوانے والے بھی اعلیٰ معیارکے ہائی آکٹین کو ترجیح دینے لگے۔ طلب بڑھنے سے کراچی میں ہائی آکٹین ناپید ہوگیا۔یکم فروری کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید گراوٹ کے بعد کراچی میں ہائی آکٹین ناپید ہوتا جارہا ہے۔ اعلیٰ معیار کا ہائی آکٹین جو ہمیشہ سے بیش قیمت گاڑیوں کے لیے ہی ترجیحی ایندھن سمجھا جاتا رہا ہے۔ اب پچھتر روپے چھیاسٹھ پیسے فی لیٹر ہونے کے بعد عام گاڑیوں میں بھی اس کا استعمال بڑھتا نظر آرہا ہے۔ پاکستان آئل کمپنیزایڈوائزری کاوٴنسل کے جنرل سیکریٹری عامر بٹ کے مطابق ہائی آکٹین درآمد نہیں ہوتا، بلکہ ملکی ضروریات کے لیے صرف پارکوہی اسے مقامی طورپرتیارکرتی ہے۔ پارکو ماہانہ تین ہزار پانچ سومیٹرک ٹن ہائی آکٹین تیارکرتی ہے، لیکن قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اسکی طلب ساڑھے چارسے پانچ ہزارمیٹرک ٹن تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود کوٹ ملتان میں واقع ریفائنری سے ملک بھرکے پیٹرول پمپس تک سپلائی نارمل ہونے میں مزید دوسے تین لگ سکتے ہیں۔
کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اثرسے سپرپیٹرول ڈلوانے والے بھی اعلیٰ معیارکے ہائی آکٹین کو ترجیح دینے لگے۔ طلب بڑھنے سے کراچی میں ہائی آکٹین ناپید ہوگیا۔
یکم فروری کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید گراوٹ کے بعد کراچی میں ہائی آکٹین ناپید ہوتا جارہا ہے۔ اعلیٰ معیار کا ہائی آکٹین جو ہمیشہ سے بیش قیمت گاڑیوں کے لیے ہی ترجیحی ایندھن سمجھا جاتا رہا ہے۔ اب پچھتر روپے چھیاسٹھ پیسے فی لیٹر ہونے کے بعد عام گاڑیوں میں بھی اس کا استعمال بڑھتا نظر آرہا ہے۔
پاکستان آئل کمپنیزایڈوائزری کاوٴنسل کے جنرل سیکریٹری عامر بٹ کے مطابق ہائی آکٹین درآمد نہیں ہوتا، بلکہ ملکی ضروریات کے لیے صرف پارکوہی اسے مقامی طورپرتیارکرتی ہے۔ پارکو ماہانہ تین ہزار پانچ سومیٹرک ٹن ہائی آکٹین تیارکرتی ہے، لیکن قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اسکی طلب ساڑھے چارسے پانچ ہزارمیٹرک ٹن تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود کوٹ ملتان میں واقع ریفائنری سے ملک بھرکے پیٹرول پمپس تک سپلائی نارمل ہونے میں مزید دوسے تین لگ سکتے ہیں۔