اپ ڈیٹ 09 اپريل 2018 07:49am

شیخوپورہ میں تیز آندھی سے2مکانوں کی چھتیں گرنے سے بچی جاں بحق

شیخوپورہ :شیخوپورہ میں تیز آندھی کے باعث 2مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کو شیخوپورہ میں تیزآندھی کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے 2واقعات ہوئے۔

صلاح الدین روڑ پرمحنت کش امانت علی کے مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئےجبکہ 11سالہ منتہا اسپتال میں دم توڑ گئی۔

 اسی دوران جائے حادثہ پرایک اور چھت گرگئی جس کے ملبےتلےدب کر5افراد زخمی ہوگئے۔

Read Comments