ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے خلاف ہندو انتہاپسندوں کا ہتک آمیز رویہ بالآخر اثر دکھانے لگا ہے اور کنگ خان نے ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
اداکار شاہ رخ نے اپنے فینز سے رابطہ برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر اور لائیو وڈیو سوشل پلیٹ فارم کو اپنایا اور اپنی ذاتی و فلمی زندگی کو اپنے فینز سے شئیر کیا۔
کنگ خان نے کسی کا نام تو نہیں لیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا کو دوسروں کی تضحیک کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ بعض افراد دوسرے اداکاروں کے بارے میں بری باتیں کرتے ہیں، اور یہ بھی انہیں پسند نہیں۔بقول شاہ رخ ایک دو بار تو وہ بھی دوسروں کو طنز کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن وہ اس پر ابھی تک شرمندہ ہیں۔
بھارتی اداکار شاہ رخ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی فنکارکو برا بھلا نہ کہیں۔ کنگ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔