Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے پی آئی اے نے چار جمبو طیاروں کا انتظام کرلیا ہے ، جدہ میں پھنسے دو ہزار زائرین کو واپس لایا جائے گا۔ عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے حکومت نے کوششیں تیز کردیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے چار بوئنگ 747 طیاروں کا انتظام کر لیا ہے۔ سعودی ایئرلائن کے ساتھ انتظامات طے کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پانچ فروری کو جہاز زائرین کو لے کر کراچی اور اسلام آباد پہنچیں گے، ترجمان پی ائی اے کے مطابق یہ ہی جہاز پاکستان سے عمرہ زائرین کو لے کر جائیں گے۔ چاروں جہازوں کا پائلٹس اور عملہ بھی سعودی ائرلائن کا ہوگا۔
کراچی:ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لئے پی آئی اے نے چار جمبو طیاروں کا انتظام کرلیا ہے ، جدہ میں پھنسے دو ہزار زائرین کو واپس لایا جائے گا۔
عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے حکومت نے کوششیں تیز کردیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے چار بوئنگ 747 طیاروں کا انتظام کر لیا ہے۔ سعودی ایئرلائن کے ساتھ انتظامات طے کرلیے گئے۔
ترجمان کے مطابق پانچ فروری کو جہاز زائرین کو لے کر کراچی اور اسلام آباد پہنچیں گے، ترجمان پی ائی اے کے مطابق یہ ہی جہاز پاکستان سے عمرہ زائرین کو لے کر جائیں گے۔ چاروں جہازوں کا پائلٹس اور عملہ بھی سعودی ائرلائن کا ہوگا۔