ممبئی :بولی ووڈ کی آنے والی نئی رومانوی فلم فتور کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔گانا کترینہ کیف اور آدتیہ رائے پر فلمایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونے دو بتیاں کے بول پر مبنی گانے میں آواز کا جادو پاکستانی گلوکارہ زیب بنگش نے جگایا ہے۔ میٹھی اور سریلی آواز میں گائے جانے والے گانے کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔
فلم فتور کے ہدایتکار ابھیشک کپور ہیں،فلم میں باربی ڈول کترینہ کیف کا ساتھ آدتیہ رائے کپور دے رہے ہیں۔ جبکہ دیگر فنکاروں میں تبو، ادیتی راو ، راہول بھٹ، لارا دتہ اور اوبرائے شامل ہیں۔
رومانس سے بھرپور فلم محبت کے عالمی دن ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پیار کرنے والوں کے لئے بارہ فروری کو پیش کی جائے گی۔