افغان انٹیلی جنس چیف آج پاکستان پہنچیں گے

شائع 04 فروری 2016 05:51am

کابل:افغان انٹیلی جنس چیف مسعود اندرابی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران خفیہ اداروں کے اعلی حکام سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ مسعود اندرابی آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران دونوں ممالک کے خفیہ اداروں کے اعلی حکام، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون ، اعلی پاکستان حکام کے ساتھ باہمی اعتماد میں اضافے، سمیت اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

جبکہ پاکستانی حکام کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا معاملہ اٹھایا جائیگا اور انٹیلی جنس تعاون کے تعاون پر بات چیت ہوگی۔

Read Comments