سردی آتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ
گذشتہ دوروز سے شہر قائد میں یخ بستہ ہواوٴں نے ڈیرہ ڈال لیاہے،رات اورصبح کے اوقات میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ رہتا ہے،سردی بڑھنے کے باعث سوئیٹرز،جیکٹس اوردیگرگرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔جس کا اثرگرم ملبوسات کے پتھاروں پرعوام کے رش کی صورت میں نظرآرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کے دن کافی کم ہوتے ہے جسکی وجہ سے وہ کم ہی دن جیکٹ اور اپر پہن سکتے ہیں۔
دوسری جانب کپڑے بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ سے یہ ٹھیلہ لگایا ہوا ہے لیکن سردی میں اضافے کے بعد ہی انکے کام میں تیزی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز تک سردی کی شدت میں اضافہ رہے گا ۔
Read Comments