کراچی :اے سی ورک شاپ میں آتشزدگی

شائع 04 فروری 2016 06:06am

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اے سی ورک شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر چند گھنٹوں بعد ہی قابو پالیا گیا، تاہم آگ لگنے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

کراچی ڈیفنس فیز ون میں رہائشی عمارت کے نیچے قائم ائیر کنڈیشنر کے ورک شاپ میں اچانک شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ورک شاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاخیر سے پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا،

جبکہ ورک شاپ میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔۔ تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read Comments