یہ پڑھنے کے بعد آپ استعمال شدہ ٹی بیگ کبھی نہیں پھینکیں گے
چائے کا ایک کپ ہماری مصروفیت بھری زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ چائے پینے کو ٹی بیگ کی سہولت نے آسان بنا دیا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹی بیگ استعمال کرنے کے بعد بھی اسے کام میں لیا جا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو ٹی بیگ کے بہت سے فوائد بتائیں گے جنہیں جاننے کے بعد آپ کبھی بھی ٹی بیگ کو استعمال کے بعد پھینکنا نہیں چاہیں گے۔ ٭ آنکھوں کے حلقے تھکن سے آنکھوں کے گرد گہرے حلقے اور سوجن آجاتی ہے۔ کچھ استعمال شدہ ٹی بیگ ایک ہوا بند بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ جب بھی آپ کو اپنی آنکھیں تھکی ہوئی محسوس ہوں تو یہ ٹی بیگ آنکھوں پر 15 منٹ کے لئے رکھ لیں۔ ٭ جلی ہوئی جلد بھاپ یا تپش سے اگر جلد جل جائے تو جلن ختم کرنے کے لئے ٹی بیگ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ فریج میں رکھے ہوئے ٹھنڈے اور نم ٹی بیگ جلن والی جگہ پر رکھیں۔ اس طرح جلد کی پپڑی بھی نہیں بنے گی اور جلن میں ٹھنڈک اور آرام پہنچے گا۔ ٭ ہاتھوں یا پیروں کی بو لہسن پیاز چھیلنے کے بعد ہاتھوں میں بو بس جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پیر جوتوں میں بند رہنے سے پیروں میں بھی بو آجاتی ہے۔ اگر پیروں اور ہاتھوں کی بو ختم کرنی ہو تو گیلا ٹی بیگ ہاتھوں یا پیروں پر ملیں اور کسی اچھے صابن سے ہاتھ دھو لیں۔ اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں ٹی بیگ ڈال کر اس میں ہاتھ بھی بھگو سکتے ہیں۔ ٭ برتنوں کی صفائی برتنوں پر جمی کالک صاف کرنے کا مشکل مرحلہ ٹی بیگ استعمال کر کے آسان بنایا جا سکتا ہے۔ رات بھر کے لئے برتنوں کو پانی میں بھگو دیں اور اس پانی میں استعمال شدہ ٹی بیگ ڈال دیں۔ صبح ساری کالک نرم پڑ جائے گی اور آسانی سے اتر جائے گی۔ ٭ سن برن ٹی بیگ میں موجود ایسڈ سن برن سے جلن اور خارش ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ساحل پر جانے سے پہلے اپنے سن بلاک کے ساتھ ٹی بیگ ضرور رکھیں۔ ٭ شیشوں کی صفائی نم ٹی بیگ لے کر اس سے شیشے صاف کریں۔ ضدی نشان اور روواں بالکل صاف ہوجائے گا۔ شیشہ چمکدار اور شفاف لگنے لگے گا۔ ٭ پودوں کی حفاظت پودوں کی کھاد میں ٹی بیگ دبا دینے سے جڑوں میں پھپھوندی لگنے کا امکان کم ہوجاتا ہے اور جڑیں کمزور ہو کر ٹوٹنے سے بچ جاتی ہیں۔ ٭ جوتوں کی بو جوتوں میں ٹی بیگ رکھنے سے جوتوں کی بو بھی مٹائی جا سکتی ہے۔ ٹی بیگ فوراً جوتوں کی نمی اور بو جذب کر لے گا۔ ٭ فریج اور ڈسٹ بِن کی بو ٹی بیگ ہر قسم کی بدبو جزب کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ نم ٹی بیگ کو فریج میں اور ڈسٹ بِن میں بد بو ختم کرنے کے لئے رکھا جاسکتا ہے۔ ٭ مسوڑھوں کا درد فریج میں رکھا ٹھنڈا ٹی بیگ منہ میں درد والی جگہ پر رکھیں، بہت جلد آرام آئے گا۔ اس طریقے سے منہ کی جلن اور چھالے بھی ٹھیک کئے جا سکتے ہیں۔ ٭ بالوں کی خشکی سر کی جلد پر جمی خشکی دور کرنےکے لئے کسی اچھے اینٹی ڈینڈرف شیمپو کا استعمال بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ٹی بیگ سے چائے بنائیں اور ٹی بیگ کو اس میں چند گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر چائے کے اس پانی سے سر دھو لیں۔ Thanks to Healthy Tips World