Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک ہی خاندان کے تین بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق ہوگئے، واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ ملتان روڈ پر حسن ٹاوٴن کے ایک گھر میں پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ سالہ عثمان، سات سالہ بچی نستعین، چھ سالہ ارسلان اور تین سالہ حنان شامل ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق بچوں کا باپ طارق شہباز جو کہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا ہے واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی میں معصوم بچوں کی ہلاکت افسوسناک ہے تاہم واقعے کی تمام پہلووٴں سے تفتیش کی جائے گی۔ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والی بچی سفینہ بتول کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک ہی خاندان کے تین بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق ہوگئے، واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ ملتان روڈ پر حسن ٹاوٴن کے ایک گھر میں پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ سالہ عثمان، سات سالہ بچی نستعین، چھ سالہ ارسلان اور تین سالہ حنان شامل ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق بچوں کا باپ طارق شہباز جو کہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا ہے واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی میں معصوم بچوں کی ہلاکت افسوسناک ہے تاہم واقعے کی تمام پہلووٴں سے تفتیش کی جائے گی۔ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والی بچی سفینہ بتول کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔