شائع 16 اپريل 2018 06:22am

سگریٹ نوشی سب کے لئے نقصاندہ ہے صرف خواتین کے لئے نہیں، صبا قمر

پاکستان کی خوبرو ماڈل و اداکارہ صبا قمر بھی خواتین کے سگریٹ نوشی کے مخالفین کو جواب دینے کے لئے میدان میں اتر آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی صرف خواتین کے لئے ہی نہیں بلکہ سب کے لئے نقصاندہ ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی اداکاری کی صلاحیوں کا لوہا منوانے والی فلم 'ہندی میڈیم' کی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ہونٹوں کے درمیان سلگھا ہوا سگریٹ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دھواں اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

Mard peeyein toh wah Hum peeyein toh haaaa Tum khao toh chips Hum khaain toh aaloo Smoking is injurious to all, not only to women. Styling @yash645 Hair & makeup @fatimanasirmua Shot by @deeveesofficial Actor @sabaqamarzaman #sabaqamar #nosmoking #blackandwhite #peace ✌️❤️

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

حالیہ دنوں ماہرہ خان ایک ویڈیو کی وجہ سے خاصی تنقید کی زد میں ہیں، ویڈیو میں ماہرہ کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے اس سے قبل بھی ماہرہ خان اور بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا چکی ہیں۔

صبا قمر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کیپشن درج کی کہ ' مرد پئیں تو واہ اور ہم پئیں تو ہا'۔۔ انہوں نے مزیف یہ بھی لکھا کہ 'تم کھاؤ تو چپس اور ہم کھائیں تو آلو'۔۔

ان کا یہ ردعمل ماہرہ خان کی ویڈیو منظر عام پر آنے اور تنقید کا شکار ہونے کے بعد آیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'سگریٹ نوشی سب کے لئے نقصاندہ ہے صرف خواتین کے لئے نہیں'۔

Read Comments