نیویارک:والٹ ڈزنی پکچرز کی اینی میٹڈ فلم دی جنگل بک کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا،فلم میں دس سالہ بچے کی ایڈونچر سے بھرپور زندگی دکھائی گئی ہے۔
انیس سو سڑسٹھ کی جنگل بوائے کی کہانی ایک بار پھر پردہ اسکرین پر دکھائی دے گی،دی جنگل بک کا ایڈونچر سے بھرپور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم کی کہانی دس سالہ بچے موگلی کے گرد گھومتی ہے جو جنگل میں ہی بڑا ہوتا ہے اور جوان ہو کر ساتھی جانوروں کے ساتھ ریڈ فلاور ڈھونڈنے کے مشن پر نکل پڑتا ہے ۔
جہاں اسے خونخوار جانوروں کا سامنا ہوتا ہے ،فلم میں جدید ٹیکنالوجی کا شاندار استعمال کیا گیا ہے،فلم پندرہ اپریل کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔