شائع 17 اپريل 2018 07:38am

ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان آئے روز اپنی کسی نہ کسی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ان کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور انہیں اس پر اچھی خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اس بار ایسا کچھ نہیں ہے۔

گزشتہ روز ماہرہ نے اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے 1956 کی فلم 'چوری چوری' کے ایک گانے 'جہاں میں جاتی ہوں' پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں ماہرہ خان نے راج کپور اور نرگس دت پر فلمائے گئے گانے میں جاتی ہوں پر لِپسنگ کی اور اپنے چہرے کے خوبصورت تاثرات سے مداحوں کے دل جیت لئے۔

ویڈیو میں ماہرہ کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرہ نے اس ویڈیو میں ثابت کردیا کہ وہ سوشل میڈیا کا سب سے خوبصورت چہرہ ہیں۔

:ویڈیو ملاحظہ کریں

آئ لو یو!!💕. @adnanansariofficial

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اداکارہ نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب شہرت رکھتی ہیں اور بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔

ماہرہ خان نے فلم 'رئیس' کے ذریعے شاہ رخ خان کے مخالف اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔ انہیں اس فلم میں جاندار اداکاری کرنے پر عوام کی جانب سے خوب پذیرائی بھی ملی۔

 

 

Hotness alter !! #MahiraKhan with #RanbirKapoor caught and snapped on the street of New York !! Love is in the air !!

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapage) on

گزشتہ برس نیو یارک میں ماہرہ اور رنبیر کپور کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ ان تصاویر نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔

#KaalaChashma because #MahiraKhan is ALWAYS on beat! 🙌😎🎶✨ #Verna #Promotions

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

اس کے علاوہ ماہرہ خان کا کالا چشمہ ڈانس بھی خوب مقبول ہوا، ساتھ  ہی جب وہ ترکی میں موجود تھیں تو آئس کریم فروش کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی مشہور ہوئی۔

https://youtu.be/ORqh2NIs8uI

Read Comments