عائشہ خان میجر عُقبہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
گزشتہ دنوں معروف اداکارہ عائشہ خان کی شادی پاک فوج کے میجر عُقبہ حدید سے ہوگئی۔ عائشہ نے تقریباً ایک مہینہ پہلے اپنے پیشے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ شادی کی تقریب ایک نجی تقریب تھی جس میں صرف عزیز و اقارب مدعو تھے۔ اس کے علاوہ عائشہ خان کے چند قریبی دوست بھی شامل تھے۔ البتہ شادی کی تصویروں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ شادی کے نفیس لباسوں میں عائشہ کا انتخاب قابلِ تعریف ہے۔ مایوں کی تقریب کے لئے عائشہ نے روایتی پیلا جوڑا منتخب کیا جس میں وہ سادگی کے ساتھ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ مہندی میں عائشہ نے میرون اور مہندی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ عائشہ کے قریبی دوست حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید مہندی کی رسم کے لئے انہیں سٹیج پر لے کر آئے۔ https://youtu.be/HCe5vxXGLgk صرف یہی نہیں، میجر عُقبہ اور عائشہ نے ساتھ میں مشہور گانے ڈیسپاسیتو پر رقص بھی کیا۔ https://youtu.be/5SFVO90uEyI اس کے علاوہ عُقبہ نے 'عائشہ' گانے پر بھی رقص کیا۔ یہ رقص خاص طور پر صرف عائشہ کے لئے تھا۔ https://youtu.be/_Xkm8-JnvVU اپنے نکاح میں عائشہ نے ایک آف وائٹ اور سنہری غرارہ پہنا جو سادہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوبصورت تھا۔ شادی کی تقریب میں عائشہ نے رویتی لال جوڑا چھوڑ کر ایک بہت ہی شاندار اور اسٹائلش فرشی شرارہ پہنا۔ شادی کی تقریب میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید بھی موجود تھے۔ شادی کی تمام تقریبات میں سب سے خاص ولیمے کی تقریب تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس تقریب میں دولہا صاحب نے فخریہ طور پر اپنی فوجی وردی زیب تن کی۔ میجر عُقبہ اپنی وردی میں بے حد وجیہ اور خوش اطوار لگ رہے تھے۔ البتہ عئشہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آئیں۔ انہوں نے ولیمے میں بادامی رنگ کا عمدہ لباس پہنا تھا۔ ہم عائشہ خان اور میجر عُقبہ کی آنے والی زندگی کے لئے دعا گو ہیں۔ Thanks to Mangobaz