ان فلموں میں کام کرنے کے لئے ایک پھوٹی کوڑی نہ لینے والے 10 اداکار
بہت سی مشہور شخصیات لائم لائٹ کا حصہ صرف اس بناء پر بنتی ہیں کہ وہ کس قسم کی فلم میں کام کر رہی ہیں اور ان سے وہ کتنا کماتی ہیں۔ ایسے بہت سے مواقع آتے ہیں جب ان فلم اسٹارز کی اس لئے چرچا ہو رہی ہوتی ہے کہ فلاں فلم کے لئے انہوں نے کتنا بھاری معاوضہ وصول کیا۔ تو کبھی کسی گانے میں ان کی چار پانچ منٹ کی جھلک کے لئے انہوں نے کتنا کمایا۔ لیکن وہ شخصیات بھی موجود ہیں جنہوں نے مفت میں کسی فلم میں کام کیا ہو یا کسی گانے میں جلوہ گر ہوئے ہوں۔ ایسا کرنے کی وجوہات کچھ بھی ہوسکتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان ستاروں ک بارے میں بتائیں گے جنہوں نے ان فلموں میں جلوہ گر ہونے کا ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا۔ کترینہ کیف فلم 'اگنی پتھ' نے اتنی شہرت حاصل نہیں کی ہوگی جتنی اس کے گانے 'چکنی چمیلی' نے کی۔ شاید اس مشہوری کی وجہ یہ ہو کہ اس میں کترینہ نے بے لوث ہو کر کام کیا تھا۔ کترینہ نے اس گانے میں رقص کرنے کے لئے ایک بھی روپیہ وصول نہیں کیا۔ ان کا یہ مخلصانہ رویہ اپنے قریبی دوست کرن جوہر کے لئے تھا۔ گانے کی شہرت کے ساتھ ساتھ کترینہ کو بدلے میں کرن کی طرف سے ایک فراری ملی۔ سونم کپور سونم کا ماننا تھا کہ فلم 'بھاگ ملیکھا بھاگ' کی کہانی بہت جاندار ہے۔ اس لئے انہوں نے اس میں اپنی پوری لگن سے کام کیا اور معاوضے کی فارمیلِٹی پوری کرنے کے لئے صرف گیارہ روپے کا چیک حاصل کیا۔ شاہد کپور جب شاہد کو فلم 'حیدر' کی آفر ہوئی تو انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔ انہوں نے اس فلم کے لئے خود کو وقف کردیا اور اس میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ اس فلم کے بعد شاہد کے فلمی کیریئر نے ایک نیا موڑ بھی لیا۔ کرینہ کپور کرینہ کپور فلم 'بِلّو' کے گانے 'مرجانی' اور فلم 'دبنگ 2' کے گانے 'فیویکول سے' میں بھرپور رقص کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ یہ دونوں گانے انہوں نے اپنی خالص لگن سے کئے ہیں اور انہوں نے ان کے لئے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔ رانی مکھرجی فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' میں رانی مکھرجی نے شاہ رُخ خان کی بچپن کی دوست نینا کا کردار ادا کیا۔ یہ کردار بہت چھوٹا سا تھا، لہٰذا رانی نے اس کے لئے معاوضہ نہیں لیا۔ شاہ رُخ خان فلم 'بھوت ناتھ' اور 'بھوت ناتھ ریٹرنز' میں شاہ رُخ خان نے بنکو کے والد کا کردار ادا کیا۔ لیکن اس بات سے بہت ہی کم لوگ واقف ہیں کہ انہوں نے بھی دونوں فلموں میں اس کردار کے لئے پیسے وصول نہیں کئے۔ سوناکشی سنہا سوناکشی بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی بہت اچھی دوست ہیں۔ دونوں نے انڈسٹری میں بہت بار ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔ لیکن فلم 'باس' میں سوناکشی نے رقاصہ کا کردار مفت میں کیا تھا۔ پریانکا چوپڑا فلم 'بِلّو' کا ایک آئٹم نمبر پریانکا چوپڑا نے بھی کیا تھا۔ لیکن انہوں نے بھی اس گانے کے لئے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ یہ ان کا اپنے دوست شاہ رُخ خان کے لئے دوستی نبھانے کا ایک انداز تھا۔ دپیکا پاڈوکون دپیکا کی پہلی فلم 'اوم شانتی اوم' نے ان کے لئے بولی وڈ میں کامیابی کے دروازے کھول دیئے۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اپنے کیریئر کی پہلی فلم کے لئے بھی دپیکا نے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔ ان کے لئے یہی بڑی بات تھی کہ وہ اپنی پہلی فلم بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے ساتھ کر رہی ہیں۔ سلمان خان سلمان خان بولی وڈ کے ہر دل عزیز اداکار ہیں اور خود بھی ایک سونے کا دل رکھتے ہیں۔ اس کی گواہ یہ بات ہے کہ جب بھی ان کے دوست اپنی فلموں میں ان کو کوئی کیمیو رول آفر کرتے ہیں تو سلمان کبھی انکار نہیں کرتے۔ سلمان فلم 'سن آف سردار'، 'فگلی' اور 'تیس مار خان' میں جلوہ گر ہوئے ہیں، اور ان کے لئے انہوں نے کوئی رقم نہیں لی۔ Thanks to WittyFeed