شائع 18 اپريل 2018 07:39am

سرجری کے ذریعے مصنوعی خوبصورتی حاصل کرنے والی ساؤتھ انڈین اداکارائیں

شوبز کی دنیا میں سرجری اور مصنوعی خوبصورتی ایک عام سی بات ہے کیونکہ جو اداکار یا اداکارائیں بڑی اسکرین پر نظر آتے ہیں حقیقتاً وہ ایسے ہوتے نہیں ہیں۔ اس خوبصورتی میں نہ صرف میک اپ بلکہ سرجریوں کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان 7 ساؤتھ انڈین اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے سرجری کے ذریعے مصنوعی خوبصورت حاصل کی۔ سرجریوں سے قبل وہ کیسی نظر آتی تھیں ذیل میں ملاحظہ کریں۔

کاجل اگروال

کاجل اگروال کی جلد کی رنگت فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل خاصی سانولی تھی۔ فلم 'سنگھم' میں کام کرنے کے بعد انہوں نے چہرے کی سرجری کروائی اور اب وہ کافی مختلف نظر آتی ہیں۔

تریشا کرشنن

تریشا کرشنن کو بولی وڈ کی 'کھٹا میٹھا' جیسی فلموں میں دیکھا جاچکا ہے لیکن انہوں نے زیادہ تر ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی جس کے بعد وہ مزید خوبصورت لگنے لگیں۔

بھوانا منن

بھوانا ساؤتھ انڈین انڈسٹری کی ایک مایہ ناز اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ناک اور ہونٹوں کی سرجری کروائی۔

کارتھیکا نائر

کارتھیکا نائر ساؤتھ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بھی اپنی ناک کی سرجری کروائی جس کے بعد وہ خاصی خوبصورت نظر آتی ہیں۔

شروتی حسن

شروتی حسن نہ صرف ساؤتھ انڈین انڈسٹری بلکہ بولی وڈ کی بھی مشہور اداکارہ ہیں۔ وہ اپنے چہرے کی سرجری کروا چکی ہیں۔

نیانتھرا

نیانتھرا بھی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے وزن میں کمی کے لئے سرجری کروائی جس کے بعد وہ خاصی پرکشش لگنے لگیں۔

آسن

آسن کا شمار بھی بولی وڈ اور ساؤتھ انڈین انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ فلمی دنیا سے غائب ہیں۔ انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی۔

Thanks to viral.laughingcolours

Read Comments