Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے 3مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ،فیصل رضا عابدی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کدھر ہے فیصل رضاعابدی!، سابق پیپلزپارٹی سینیٹر کی غیر حاضری پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 3مئی کو پیش کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے پروگرام آن ایئر کرنے والے لاہور کے نجی چینل کے حکام سے پوچھا کہ کیا پروگرام آن ایئر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا تھا؟ چینل حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پروگرام نشر ہونا غلطی ہے!۔
چیف جسٹس بولے کہ چینل کوشرم آنی چاہیے!غلطی تھی تو توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع کروائیں! کیا یہ آزادی رائے ہے؟ ۔
چینل کے وکیل نے وضاحت کہ معذرت کرچکے ہیں اینکرکو بھی فارغ کردیا!۔
چیف جسٹس نے جواب دیا کہ پروگرام کرکے معافی مانگ لیتے ہیں! ہم آپ کی معافی قبول نہیں کررہے!۔
بعدازاں عدالت نے نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کردیا اور 10 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی کردی گئی۔