ہری پور:مختلف ٹریفک حادثات ،5 افراد جاں بحق

شائع 04 فروری 2016 08:48am

پشاور:ہری پور میں جی ٹی روڈ پر مختلف ٹریفک حادثات میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بالڈھیر کے مقام پر اسکول اساتذہ کو لے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین اساتذہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر ہری پور جی ٹی روڈ پر پنیاں کے مقام پر ٹرک نے موٹر سایکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

Read Comments