اپ ڈیٹ 19 اپريل 2018 10:07am

مونی رائے کا سلمان خان کی فلم 'دبنگ 3' میں خصوصی کردار

ذرائع کے مطابق 'دبنگ 3' میں مونی کا کردار سوناکشی سنہا کے کردار سے ذیادہ بڑا ہوگا۔ فلم میں چُل بُل پانڈے کی شادی رجؔو سے ہوئی اور پھر وہ ایک خوشگوار زندگی گزارنے لگے۔ لیکن آئندہ آنے والی فلم میں ایک نیا موڑ دکھایا جائے گا جس میں مونی چُل بُل پانڈے کی سابقہ محبت کے طور پر سامنے آئیں گی۔

یہ فلم چُل بُل پانڈے کا اپنے علاقے کے رابن ہوڈ بننے کا سفر ہے اور اس میں پہلے آنے والی دونوں فلموں سے پہلے کی کہانی دکھائی جائے گی۔

اداکارہ مونی رائے کا اپنے بولی وڈ ڈیبیو 'گولڈ' کے بارے میں کہنا تھا کہ، اس سے ذیادہ خوشی کی بات ان کے لئے کچھ نہیں تھی کہ انہیں ان کی پہلی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بہت سی فلموں کے لئے آڈیشن دئے لیکن کہیں کام نہیں بنا۔ ان کا بولی وڈ کیریر یہیں سے شروع ہونا قسمت میں تھا۔

Read Comments