کراچی آپریشن کی تکمیل پر کوئی ابہام نہیں ،کورکمانڈر

شائع 04 فروری 2016 09:10am

کراچی:کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کہتے ہیں کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں،آپریشن کے اہداف رفتار کی قید سے آزاد ہیں،عوام کو خوف سے آزاد ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ایک فرد نہیں ادارہ ہیں،کور کمانڈر کراچی کا خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی کے امن میں سندھ رینجرز کا مرکزی کردار ہے،آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں اور آپریشن کے اہداف رفتار کی قید سے آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل طورپر غیر سیاسی، بلاامتیازاور ہرطرح کی مصلحت اوردباوٴ سے آزاد ہے،آپریشن کی کامیابیوں کو پائیدار بنانے کیلئے مل کر مزید کام کرنا ہو گا،نوید مختار کا کہنا تھا کراچی آپریشن کی سب سیبڑی کامیابی امید کی بحالی ہے،کامیابی کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے۔کور کمانڈر کراچی نے مزید کہا کہ جب بھی کراچی میں امن کی بحالی کا ذکر ہو گا رینجرز کا نام ہمیشہ رکھا کیا جائے گا۔

Read Comments