تیزابیت اور سینے کی جلن کا آسان اور مؤثر حل
آج ہم آپ کو کچھ ایسی چیزیں بتائیں گے جن کے استعمال سے تیزابیت اور سینے کی جلن میں دیر پا آرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کیلے کیلا پیٹ کی صحت اور نظام ہضم کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ پوٹاشیئم پیٹ میں غیر ضروری ایسڈ کی پیداوار کو کم کرتا ہے اور اس ایسڈ سے پہنچنے والے نقصان کو بھی زائل کرتا ہے۔ دودھ کی لسی یا چھاج دودھ میں موجود کیلشیئم کی وافر مقدار پیٹ میں پی ایچ کا تناسب بحال کر کے تیزابیت ختم کرتا ہے اور ہاضمہ درست کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹھنڈا دودھ یا لسی تیزابیت اور جلن سے فوری نجات دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹ کے تیزابی اجزاء کو جذب بھی کرتا ہے۔ کھانے کے بعد چھاج یا ٹھنڈی لسی پینے سے پیٹ کی تیزابیت اور جلن کم ہوجاتی ہے۔ سونف سونف نظام ہضم کو بہتر بنانے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ یہ پیٹ کی دیواروں میں جلن ختم کر کے ٹھنڈک بخشتی ہے۔ اس میں پیٹ کے السر سے لڑنے کی طاقت بھی موجود ہے۔ حاملہ عورتوں کو ہاضمے میں پیش آنے والی مشکلات کے لئے بھی سونف مفید ثابت ہوتی ہے۔ کھانے کے بعد سونف کے دانے چبانے سے تیزابیت اور سینے میں جلن کے امکانات ختم کئے جاسکتے ہیں۔ لہسن پیٹ کی تیزابیت ختم کرنے کے لئے لہسن کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ کچا لہسن پیٹ کی بیماریاں پیدا کرنے والے جراژیم کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے۔ یہی جراثیم پیٹ میں تیزابیت اور السر کا سبب بنتے ہیں۔ روز مرہ میں لہسن کا استعمال پیٹ کی صحت اور نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور تیزابیت ہونے سے روکتا ہے۔ البتہ کسی بھی چیز کی ذیادتی کی طرح لہسن کی ذیادتی بھی سینے میں جلن پیدا کرسکتی ہے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے، لہٰذا ایک سے دو جوے مزید کھا لینے سے جلن کا یہ اثر الٹا کیا جاسکتا ہے۔ Thanks to MissKyra