کراچی : میشا شفیع نے خاموشی توڑی تو دیگر خواتین بھی بول اٹھیں، سوشل میڈیا پر پرانی کہانیوں کا پردہ چاک ہونے لگا۔
شوبزسےوابستہ میک اپ آرٹسٹ نے علی ظفر پر کئی مواقعوں پر حد سے تجاوزکاالزام لگایا۔
ایک خاتون نے لکھا کہ سیلفی لینے کی کوشش میں اِن کیساتھ غیر اخلاقی حرکت کی گئی۔ ایسے میں ایک صارف نے اپنی کزن کیساتھ پیش آئے واقعے کا احوال بھی لکھ ڈالا۔
کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے میشا شفیع کو خود سے تشبیح دی اور لکھا کہ وہ انکی طرح راک اسٹار ہیں،جوشکاریوں کیخلاف کھڑی ہوئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اسے سوچ کی خرابی قرار دیا اور کہا کہ ہم جب تک مسئلے کی نزاکت کو ہلکا لیں گے اس معاشرے میں جنسی ہراساں کرنیوالے پلتے رہیں گے۔
اداکارہ عروہ حسین نے بھی میشا شفیع کو ہمت دکھانے پر سراہا۔