شائع 21 اپريل 2018 08:14am

پیزا ناشتے میں دلیئے اور اناج سے ذیادہ بہتر ہے، غذائی ماہرین

حالنکہ پیزا کو کبھی بھی ایک صحت بخش کھانے کے طور پر نہیں دیکھا جاتا۔ لیکن جب بات آتی ہے دلیئے کی، تو غذائیت کے لحاظ سے آج کل کے چینی سے بھرپور دلیئے سے ذیادہ بہتر اور صحت بخش پیزا ہی ہے۔ اس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ پیزا میں پروٹین کی اچھی مقدار شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹ بھرنے اور بھوک مطمئن کرنے کے لئے پیزا سے بہتر انتخاب کچھ اور نہیں ہے۔

جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ دلیئے یں چینی کی وافر مقدار شامل ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں پیزا کھانے سے ہم اپنے آپ کو چینی کے بجائے پروٹین، کاربز اور فائبر پر مبنی مجموعی غذا فراہم کر سکتے ہیں۔

لیکن روزانہ پنیر کی چکنائی سے بھرپور پیزا کھانے سے پہلے یاد رکھیں کہ اس معاملے میں اعتدال پسندی بہتر ہے۔ اگر آپ بھی صبح پیزا کھانا چاہیں تو اس مین پنیر کی مقدار کم کر کے پروٹین اور فائبر کی مقدار بڑھا دیں۔

Thanks to indy100

Read Comments